مسدس حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
مسدس در شان جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا زہراؐ، بتولؐ، طاہرہؐ، صدیقہؐ، فاطمہؐ بنتِ رسولؐ، راضیہؐ، مرضیّہؐ فاطمہؐ حوراؐ، سعیدہؐ،سیدہؐ،معصومہ فاطمہؐ امِّ ابیہاؐ،شاہدہؐ،مشہودہؐ فاطمہؐ اب کیا لکھوں میں عظمتِ زہراؐ کے باب میں ہوتی ہے اِنکی مدح خدا کی کتاب میں زمزم ہو یا ہوں کوثر و تسنیم و سلسبیل گنگ و جمن، فرات ہو دجلہ کہ رودِ نیل یہ لہلہاتے کھیت، یہ ساگر، ندی یہ جھیل باغِ بہشت، باغِ فدک، طوبی و نخیل قائم وجودِ گردشِ لیل و نہار ہے زہراؐ کے دم سے باغِ جہاں میں بہار ہے شانِ نزولِ سورۂ کوثر ہیں فاطمہؐ حقاّ، جوابِ طعنۂ ابتر ہیں فاطمہؐ اصلِ اصولِ دینِ پیمبرؐ ہیں فاطمہؐ دنیائے حقّ و صِدق کا مِحور ہیں فاطمہؐ حق ہیں اگر علیؑ تو یہ حق کی دلیل ہیں پیشِ خدا بتولؐ فدک کی وکیل ہیں ضُعفِ رسولِؐ پاک کا درماں بتولؐ ہیں روحِ روانِ مرکزِ ایماں بتولؐ ہیں تسکینِ قلبِ فخرِ رسولاں بتولؐ ہیں رحمت برائے رحمتِ یزداں بتولؐ ہیں کس منزلِ کمال کی حامل ہیں فاطمہؐ احمدؐ کی ذاتِ پاک میں شامل ہیں فاطمہؐ صدیق کون، کِذب کا عنوان کون ہے؟ فاروق کون؟ دشمنِ قرآن کون ہے؟ مکار کون اور مسلمان کون ہے؟ انسان کے لباس میں شیطان کون ہے؟ ...