Posts
Showing posts from August, 2024
نوحہ اسیریِ اہلحرم
- Get link
- X
- Other Apps
ہو کر اسیر جب کہ حرم شام کو چلے بے پردہ اور رسی سے شانے بندھے ہوئے مقتل سے جب گزرنے لگی آلِ مصطفٰی لاشِ حسینؑ دیکھ کے زینبؐ نے یہ کہا جاتی ہے قید ہوکے سوئے شام اب بہن ہوتی ردا جو سر پہ تمہیں دیتی میں کفن کس منہ سے دیکھو لاش تمہاری میں بے کفن چھوڑا نہ اہلِ ظلم نے بوسیدہ پیرہن لپٹا ہے خاک و خون میں بھیا ترا بدن ریگِ تپاں پہ تیرا بدن پاش پاش ہے کیسے کروں یقین میں تیری یہ لاش ہے ہے سر بریدہ دشت میں زہرا کا گلبدن لائے تھے اپنے ساتھ بڑی شان سے مجھے پردیس میں بچھڑ گئی زینب حسینؑ سے تم سے بچھڑ کے جی نہیں پائے گی یہ بہن گھوڑوں سے جبکہ لاش تمہاری کچل گئی اُس وقت میرے قلب پہ تلوار چل گئی ہاتھوں کو ملتی رہ گئی زینبؐ بصد محن عباسؑ قتل ہو گئے اکبرؑ بھی مر گیے قاسمؑ شہید ہو گیے اصغرؑ بھی مر گیے اک دوپہر میں قتل ہوئی ساری انجمن قیدی ہے، ناتواں ہے بڑا بدنص...