Posts

Showing posts with the label مسدس بیبی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

مسدس حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

زہراؐ، بتولؐ، طاہرہؐ، صدیقہؐ، فاطمہؐ بنتِ رسولؐ، راضیہؐ، مرضیّہؐ فاطمہؐ حوراؐ، سعیدہؐ،سیدہؐ،معصومہ فاطمہؐ امِّ ابیہاؐ،شاہدہؐ،مشہودہؐ فاطمہؐ اب کیا لکھوں میں عظمتِ زہراؐ کے باب میں ہوتی ہے اِنکی مدح خدا کی کتاب میں شانِ نزولِ سورۂ کوثر ہیں فاطمہؐ حقاّ، جوابِ طعنۂ ابتر ہیں فاطمہؐ اصلِ اصولِ دینِ پیمبرؐ ہیں فاطمہؐ دنیائے حقّ و صِدق کا مِحور ہیں فاطمہؐ حق ہیں اگر علیؑ یہ حق کی دلیل ہیں پیشِ خدا بتولؐ فدک کی وکیل ہیں ضُعفِ رسولِؐ پاک کا درماں بتولؐ ہیں روحِ روانِ مرکزِ ایماں بتولؐ ہیں تسکینِ قلبِ فخرِ رسولاں بتولؐ ہیں رحمت برائے رحمتِ یزداں بتولؐ ہیں کس منزلِ کمال کی حامل ہیں فاطمہؐ احمدؐ کی ذاتِ پاک میں شامل ہیں فاطمہؐ صدیق کون، کِذب کا عنوان کون ہے؟ فاروق کون؟ دشمنِ قرآن کون ہے؟ مکار کون اور مسلمان کون ہے؟ انسان کے لباس میں شیطان کون ہے؟ حق پر ہے کون، کون رہِ بے ثبات پر عقدہ کھلے گا فاطمہ زہراؐ کی ذات پر صوم و صلوٰۃ و حجّ و زکوٰۃ و جہاد بھی تبلیغِ دین اور حقوق العباد بھی مابینِ مسلمینِ جہاں، اتحاد بھی وحدت پہ اعتقاد، یقینِ معاد بھی ہر امر در حضورِ خدا ناقبول ہے ناراض ہیں بتولؐ تو سب کچھ ...