Posts

Showing posts from September, 2026

مسدس حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

مسدس در شان جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا زہراؐ، بتولؐ، طاہرہؐ، صدیقہؐ، فاطمہؐ بنتِ رسولؐ، راضیہؐ، مرضیّہؐ فاطمہؐ حوراؐ، سعیدہؐ،سیدہؐ،معصومہ فاطمہؐ امِّ ابیہاؐ،شاہدہؐ،مشہودہؐ فاطمہؐ اب کیا لکھوں میں عظمتِ زہراؐ کے باب میں ہوتی ہے اِنکی مدح خدا کی کتاب میں زمزم ہو یا ہوں کوثر و تسنیم و سلسبیل گنگ و جمن، فرات ہو دجلہ کہ رودِ نیل یہ لہلہاتے کھیت، یہ ساگر، ندی یہ جھیل باغِ بہشت، باغِ فدک، طوبی و نخیل قائم وجودِ گردشِ لیل و نہار ہے زہراؐ کے دم سے باغِ جہاں میں بہار ہے شانِ نزولِ سورۂ کوثر ہیں فاطمہؐ حقاّ، جوابِ طعنۂ ابتر ہیں فاطمہؐ اصلِ اصولِ دینِ پیمبرؐ ہیں فاطمہؐ دنیائے حقّ و صِدق کا مِحور ہیں فاطمہؐ حق ہیں اگر علیؑ تو یہ حق کی دلیل ہیں پیشِ خدا بتولؐ فدک کی وکیل ہیں ضُعفِ رسولِؐ پاک کا درماں بتولؐ ہیں روحِ روانِ مرکزِ ایماں بتولؐ ہیں تسکینِ قلبِ فخرِ رسولاں بتولؐ ہیں رحمت برائے رحمتِ یزداں بتولؐ ہیں کس منزلِ کمال کی حامل ہیں فاطمہؐ احمدؐ کی ذاتِ پاک میں شامل ہیں فاطمہؐ صدیق کون، کِذب کا عنوان کون ہے؟ فاروق کون؟ دشمنِ قرآن کون ہے؟ مکار کون اور مسلمان کون ہے؟ انسان کے لباس میں شیطان کون ہے؟ ...

علیؑ کا ذکر

Image

منقبت در شان امام جعفر صادق علیہ السلام

Image
رقم ہو منقبت کیوں کر بنامِ جعفر صادقؑ ہے میری فکر سے باہر مقامِ جعفرِ صادقؑ قدِ رعنا، رُخِ انور،"أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ" نبیِؐ حق کا آئینہ امامِ جعفرِ صادقؑ بچشمِ ناز تکتی ہے زلیخائے زمانہ بھی ہے دیدہ زیب یوسفؑ کو خرامِ جعفرِ صادقؑ یہی ہیں صادقِ آلِ محمدؐ چودہ سچّوں میں ہے شہرِ صِدق میں قائم نظامِ جعفرِ صادقؑ بنِ حیّان یا ابنِ اَنَس یا بو حنیفہ ہوں ہیں سب مُحتاجِ تقلیدِ امامِ جعفرِ صادقؑ ہو علمِ کیمیا، طب ہو ریاضی ہو کہ ہو تفسیر نمو پاتے ہیں زیرِ اہتمامِ جعفرِ صادقؑ وہ چاہے مالکی ہو، شافعی یا حنبلی عارفؔ ہے واجب سب پہ قدر و احترامِ جعفرِ صادقؑ عسکری عارفؔ