منقبت در شان امام جعفر صادق علیہ السلام

رقم ہو منقبت کیوں کر بنامِ جعفر صادقؑ
ہے میری فکر سے باہر مقامِ جعفرِ صادقؑ

قدِ رعنا، رُخِ انور،"أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ"
نبیِؐ حق کا آئینہ امامِ جعفرِ صادقؑ

بچشمِ ناز تکتی ہے زلیخائے زمانہ بھی
ہے دیدہ زیب یوسفؑ کو خرامِ جعفرِ صادقؑ

یہی ہیں صادقِ آلِ محمدؐ چودہ سچّوں میں
ہے شہرِ صِدق میں قائم نظامِ جعفرِ صادقؑ

بنِ حیّان یا ابنِ اَنَس یا بو حنیفہ ہوں
ہیں سب مُحتاجِ تقلیدِ امامِ جعفرِ صادقؑ

ہو علمِ کیمیا، طب ہو ریاضی ہو کہ ہو تفسیر
نمو پاتے ہیں زیرِ اہتمامِ جعفرِ صادقؑ

وہ چاہے مالکی ہو، شافعی یا حنبلی عارفؔ
ہے واجب سب پہ قدر و احترامِ جعفرِ صادقؑ
عسکری عارفؔ

Comments

Popular posts from this blog

مسدس مولا عباسؑ

منقبت مولا علی علیہ السلام

منقبت مولا علی