Posts

Showing posts with the label نعت

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Image
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مٹ گئے جہل کے اِمکان محمدؐ آئے روشنی ہو گئی ہر آن محمدؐ آئے ہنس کے بولے یہی عمرانؑ محمدؐ آئے مِری تسکین کا سامان محمدؐ آئے آ گیا قیصر و کسریٰ کی حکومت کو زوال ہل گئے کُفر کے ایوان محمدؐ آئے آج  سج گئی عشق کی دوکان محمدؐ آئے آدمؑ و عیسیٰؑ و الیاسؑ و براہیمؑ کرو جشنِ میلاد بصد شان محمدؐ آئے ساری دنیا کے یتیموں کا سہارا بن کر صورتِ سایۂ رحمان محمدؐ آئے آ گئے صبر کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ظلم ہے چاک گریبان محمدؐ آئے زندہ درگور نہ کی جائے گی بیٹی کوئی کشورِ امن کے سلطان محمدؐ آئے جلوۂ نورِ مجسَّم پہ خجِل ہے سورج حُسنِ یوسفؑ ہوا حیران محمدؐ آئے وجہِ تخلیقِ دو عالم، سببِ کُن فیکوں باعثِ‌‌ خلقتِ انسان محمدؐ آئے اشرفِ جنّ و بشر، مظہرِ اوصافِ خدا ذاتِ معبود کے بُرہان محمدؐ آئے بانیِ دینِ پسندیدۂ ربِّ اکبر آفریں! صاحبِ قرآن محمدؐ آئے 'والْقَلَم' سے ہوئی آراستہ اِقلیمِ خِرد جہل بَکنے لگا ہذیان، محمدؐ آئے عسکریؔ دھو لو گناہوں کو بصد عجز و نیاز مُنجی و پیکرِ غفران محمدؐ آئے عسکری عارفؔ

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Image
ایمان مثلِ حضرتِ عمران چاہیے لکھنے کو نعت‌ؐ آپؐ کا عرفان چاہیے الفاظ اُنکیؐ شان کے شایان چاہیے مدّاحیِ رسولؐ کو قرآن جاہیے حاصل ہو کچھ لغت کے علاوہ تو بات ہو لفظوں کی کلمہ گوئی کو بھی جان چاہیے دیں کو فروغ دیگی صدا سیرتِ نبیؐ اس کے لیے نہ تیغ نہ پیکان چاہیے ہم بھی اُنہیں کہیں گے صحابی پہ شرط ہے کردار مثلِ بوزرؒ و سلمانؒ چاہیے سونا ہے آج حیدرِؑ شب زندہ دار کو حیدرؑ کو مصطفیٰؐ کا شبستان جاہیے کیجے درِ نبیؐ سے بقیّہ کو بھی سلام گر آپ کو نجات کا سامان جاہیے بیٹی بیاہ دی ابو طالب کے لعل سے احسان کے بدل کو بھی احسان چاہیے تھے مطمئن یہ سوچ کے ہجرت کی شب علیؐ آقاؐ کی زندگی کو مری جان چاہیے اعلانِ جانشینیِ خاتمؐ کے واسطے خّمِ غدیر، منبرِ پالان چاہیے اسائشِ زمانہ بھی مطلوب ہے تجھے اور تجھ کو راہِ عشق بھی آسان چاہیے محشر کی تیز دھوپ سے بچنے کے واسطے  ہم کو نبیؐ کا سایۂ دامان جاہیے یوں ہی نہیں اذاں میں ولایت کا تذکرہ کچھ تو جوابِ طعنۂ ہذیان چاہیے عارفؔ ثنائے رحمتِ عالم کے باب میں تشبیہ مثلِ سورۂ رحمان جاہیے