Posts

Showing posts with the label حسن نصراللہ

خراج تحسین حسن نصراللہ

خراجِ تحسین شہیدِ مقاومت آیت اللہ سید حسن نصراللہؒ مردِ حق، سید و سردار حسن نصراللہؒ بے سہاروں کے  مددگار حسن نصراللہؒ فوجِ  ایماں کے علمدار حسن نصراللہؒ عزم  کی  آہنی  دیوار حسن  نصراللہؒ ظلم کے دل میں ترے نام کا ڈر زندہ ہے حشر تک تیری شہادت  کا  اثر زندہ ہے روضۂ حضرتِ زینبؐ کی حفاظت کی ہے تونے اس  طرح  ادا اجرِ رسالت  کی  ہے ڈٹ کے میدان میں اسلام کی نصرت کی ہے تونے تاعمر فقط  دین کی خدمت کی ہے ظلم سے آخری  دم  بر سرِ  پیکار  تھا تو کیا غلط ہے جو کہوں وقت کا مختار تھا تو خاکِ مقتل میں ابھی تیری نمو باقی ہے شہ رگِ حق میں ابھی تیرا لہو باقی ہے اے  گلِ  گلشنِ  ایماں تری  بو  باقی ہے مٹ گیا تیرا  بدن  آج  بھی تو باقی ہے خوف طاری ہے ترا وقت کے شیطانوں پر تری ہیبت ہے ابھی ظلم کے ایوانوں پر تری جرات  تری حکمت تری تقریروں سے تری تعریف میں لکھی گئی تحریروں سے سرِ میدانِ  تری  جنگ  کی تدبیروں سے ظلم کو آج بھی ڈر ہے تری تسخیروں سے کتنے بزدل ہیں یہ صہیونی...