Posts

Showing posts with the label محبوبِ خدا سیدِ والا ہیں محمدؐ

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Image
محبوبِ خدا سیدِ والا ہیں محمدؐ عالی ہیں، اولو العزم ہیں، اعلیٰ ہیں محمدؐ تخلیقِ دو عالم کا حوالہ ہیں محمدؐ توصیف سے تعریف سے بالا ہیں محمدؐ یہ جلوۂ دنیائے طرب اُن کے سبب ہے جو کچھ بھی ہے دارین میں سب اُن کے سبب ہے سجّاد و سخی، احمد و محمود محمدؐ صدّیق و امیں، شاہد و مشہود محمدؐ محبوب و محِب، مقصد و مقصود محمدؐ شہکارِ خدا، غائب و موجود محمدؐ وہ بادشہِ مملکتِ لوح و قلم ہیں الفاظ مرے مدحتِ سرکارؐ میں کم ہیں افلاک، زمیں، انجم و خورشید یہ مہتاب یہ کاہکشاں اور یہ کواکب کی تب و تاب وا جسکے تصدق ہوئے رحمت کے سبھی باب سیکھے ہے بشر جس کے سبب زیست کے آداب ناپاک زباں، جسکی ثنا بے ادبی ہے وہ ختمِ رُسَل، ہاشمی و مُطّلبی ہے یہ دشت یہ گلزار یہ کہسار نہ ہوتے تہذیب و تمدّن کے یہ اطوار نہ ہوتے یہ سلسلۂ وقت یہ ادوار نہ ہوتے ہوتے نہ مذاہب، کوئی اوتار نہ ہوتے گِرجا، حرم و دیر یہ معبَد نہیں ہوتے  دنیا نہیں ہوتی جو محمّدؐ نہیں ہوتے 'فی احسنِ تقویم'، 'الی النّور' محمدؐ قرآن کی آیات کا مذکور محمدؐ ہر دور میں اللہ کا منشور محمدؐ مرضیِ خداوند پہ مامور محمدؐ دشمن ہوں یا احباب کسی ڈھب نہ...