عظمت کا آسمان امامِ علی نقی
مولائے کل جہان امامِ علی نقی
علم و عمل سخا و شعور تمیز کا
ہے بحرِ بیکران امامِ علی نقی
لعنت کا طوق اپنے گلوں پر لئے ہوے
ہیں تیرے دشمنان امامِ علی نقی
للہ کر مدد اے محمد تقی کے لال
ہوں محوِ امتحان امامِ علی نقی
مکہ، مدینہ، کربلا جاگیر ہیں تری
تو سامرہ کی جان امامِ علی نقی
زمزم،بقیع، کوثر و تسنیم سب تِرے
تو صاحبِ جنان امامِ علی نقی
سب سے عظیم بالا و بہتر جہان میں
ہے تیرا خاندان امامِ علی نقی
وارث نبی کا وارثِ حسنین و مرتضیٰ
کل انبیاء کا مان امامِ علی نقی
ابنِ تقی، امامِ دھم، رھبرِ خدا
ہے دیں کی آن بان امامِ علی نقی
کس منہ سے ہو بیان تِری قدر و منزلت
ہے گنگ یہ زبان امامِ علی نقی
*عارف* برائے ظلم و ستم فتنہ و فساد
ہے تیر اور کمان امامِ علی نقی
سید محمد عسکری *عارف
No comments:
Post a Comment