غزل


پوچھنے آے ہو ہوا کیا ہے؟
یہ نہ پوچھوگے اب بچا کیا ہے؟

ایک کافر نے مجھسے کل پوچھا
خلد جانے کا راستہ کیا ہے؟

راکھ دیکھی جو صبح کو گھر کی
ہم  یہ  سوچا  کئے  جلا  کیا ہے؟

عشق میں درد و غم جفا و ستم
یا الٰہی یہ فلسفہ کیا ہے؟

ڈھونڈھے ملتے نہیں طبیب و حکیم
مرضِ عشق لادوا کیا ہے؟

جس کے سر پر سوار ہو شیطاں
اسکو معلوم کیا؟ خدا کیا ہے؟

مجھسے مت کر وفا و عہد کی بات
تجھ سے اب میرا رابطہ کیا ہے؟

جنکے خوں میں یزیدیت ہو رواں
وہ کیا سمجھیں گے کربلا کیا ہے؟

روزِ روشن، سیاہ شب کے سوا
زندگانی میں کچھ نیا کیا ہے؟

لزّتِ زیست تلخ ہے عارف
اے اجل تیرا زائقہ کیا ہے؟

سید محمد عسکری عارف

Comments

Popular posts from this blog

مسدس مولا عباس

منقبت مولا علی علیہ السلام

منقبت رسول اللہ ص اور امام جعفر صادق علیہ السلام