قوتِ صبر و رضا، روحِ وفا عباس۴ ہے
باخدا اہلحرم کا آسرا عباس۴ ہے.
شیرِ یزداں کی دعاؤں کا صلہ عباس۴ ہے
خاص حیدر۴ کو عطائے کبریا عباس۴ ہے.
شیرِ حیدر۴ ہے، وفاؤں کا خدا عباس۴ ہے
مرضیء سرکار سرور۴ میں بسا عباس۴ ہے.
ساری دنیا میں کہیں ملتی نہیں اسکی نظیر
سارے عالم میں نہ کوئی دوسرا عباس۴ ہے.
مارکے پانی کو ٹھوکر شیر پیاسہ چل پڑا
باوفا کتنا سکینہ۴ کا چچا عباس۴ ہے.
کہ رہا ہوں حضرتِ غازی کی غیرت دیکھکر
باخدا دنیائے غیرت کا خدا عباس۴ ہے.
ثانیء حیدر۴ ہے، عکسِ حیدرِ کرّار۴ ہے
یا کہوں کہ دوسرا مشکل کشا عباس۴ ہے.
روح نہ چھوڑے بدن ناپاک، اسکی کیا مجال
اِک نظر اشرار کو گر دیکھتا عباس۴ ہے.
ہو گیا ویران مقتل لشکران شام سے
جانبِ دریا کو شائد چل پڑا عباس۴ ہے؟
ہاتھ اپنے کر دئیے خیرات دیں کی راہ میں
ہاں مگر بےہاتھ سبکو بانٹتا عباس ہے.
الفتِ باب الحوائج۴ ہے شفاعت کی سند
خلد تک جانے کا *عارف* راستہ عباس۴ ہے
سید محمد عسکری *عارف*
No comments:
Post a Comment