Thursday, 25 May 2017

غزل

تازہ غزل

کسی کے ہجر میں آنکھیں لہو لہو نہ کرو
نہ مل سکے جو محبت تو آرزو نہ کرو

تم اپنے فن سے بنا دو مرید لوگوں کو
یوں اپنی ذات کی تشہیر کوبکو نہ کرو

ملیں ہیں زخم تو مرحم لگاؤ زخموں پر
خدا کے واسطے زخموں پہ تم رفو نہ کرو

بغیرِ علم ہے انجام زلت و خواری
بنا دلیل مسائل پہ گفتگو نہ کرو

یہاں پہ آتی ہیں پُرسے کے واسطے زہرا
عزا کے فرش پہ للہ ہاؤ ھو نہ کرو

ہر ایک شخص یہاں پر ہے اجنبی *عارف*
انا کے شہر میں اپنوں کی جستجو نہ کرو

سید محمد عسکری *عارف*

No comments:

Post a Comment

خراج تحسین حسن نصراللہ

خراجِ تحسین شہیدِ مقاومت آیت اللہ سید حسن نصراللہؒ مردِ حق، سید و سردار حسن نصراللہؒ بے سہاروں کے  مددگار حسن نصراللہؒ فوجِ  ایماں کے علمدار...