غزل
سوئے جنگل
چلا پیدل
مچی دل میں
مرے ہلچل
ہیں راہوں میں
فقط دلدل
میرے پاؤں
ہوئے گھائل
نہیں ملتی
رہِ مخمل
کڑی ہے دھوپ
نہ جاؤں جل
میری آنکھیں
ہوئیں بادل
زمینِ دل
ہوئی جل تھل
مسائل کا
بتاؤ ہل
نہیں آتا
کبھی کیوں کل؟
ترا کاجل
تری پائل
وہ بادل سا
ترا آنچل
کریں ہیں سب
مجھے پاگل
سمجھ آیا
وفا کا پھل
گرا *عارف*
جو منہ کے بل
سید محمد عسکری *عارف* اکبر پوری
No comments:
Post a Comment