منقبت

باسمہ تعالٰی

وفا و عزم و تحمل کا باب ہے زینب
حسینیت کی مکمل کتاب ہے زینب

چلی ہے اوڑھ کے تطہیر کی ردا سر پہ
دیارِ ظلم میں کب بے حجاب ہے زینب

جلا کے رکھ دے جو ہر دور کی شہی کا غرور
وہ نورِ شمعِ رہِ انقلاب ہے زینب

ستم تو ہار گیا لاکھ کوششیں کر کے
بندھے ہیں ہاتھ مگر کامیاب ہے زینب

سوال رب سے کیا کون مثلِ زینب ہے؟
جواب آیا خود اپنا جواب ہے زینب

نظامِ جبر و تشدد کے خاتمے کے لئے
خدا کا سب سے الگ انتخاب ہے زینب

Comments

Popular posts from this blog

مسدس مولا عباس

منقبت مولا علی علیہ السلام

منقبت رسول اللہ ص اور امام جعفر صادق علیہ السلام