غزل

تازہ غزل

ہجر آباد کرکے روتے ہیں
خود کو برباد کرکے روتے ہیں

روز فریاد کرکے روتے ہیں
ہم تمہیں یاد کرکے روتے ہیں

ہنس کے کہتے ہیں داستاں اپنی
ختم روداد کرکے روتے ہیں

کیسے قیدی ہیں ہم کہ اہل جفا
ہم کو آزاد کر کے روتے ہیں

سخت ظالم ہیں آپ بھی عارف
خود پہ افتاد کر کے روتے ہیں
عسکری عارف

Comments

Popular posts from this blog

مسدس مولا عباس

منقبت مولا علی علیہ السلام

منقبت رسول اللہ ص اور امام جعفر صادق علیہ السلام