باسمہ سبحانہ
بالکل تازہ کلام
ہوں کیسے رقم شان میں اشعار سکینہ
قاصر ہیں ترے واسطے افکار سکینہ
اسلام کی گردن پہ حسیں ہار سکینہ
ہے فرقِ شریعت کی بھی دستار سکینہ
پھر خاک ہوئی سطوتِ شاہی سر دربار
چمکی جو ترے خطبوں کی تلوار سکینہ
اس بات کا شاہد ہے ترا روضہء اطہر
تو جیت گئی ظلم گیا ہار سکینہ
تو چاہے تو بس ایک اشارے میں الٹ دے
یہ تخت ستم، شام کا دربار سکینہ
ہیں بازوئے شبیر علمدارِ وفادار
اور بازوئے عباسِ علمدار سکینہ
اک ہم ہی نہیں نبیوں اماموں نے پکارا
مشکل میں ترا نام کئی بار سکینہ
زندہ تو بظاہر تھا مگر مر گیا حاکم
یوں لفظ ترے بن گئے تلوار سکینہ
ممکن نہیں اب ثانی سکینہ کا جہاں میں
ہے خالق اکبر کی وہ شہکار سکینہ
اللہ رے یہ کمسنی اور اُس پہ مظالم
ہے ثانیء زہرا کی سزاوار سکینہ
*عسکری عارف* اکبرپوری
No comments:
Post a Comment