Tuesday, 5 May 2020

قطعہ

مذاکرات کے سب پیچ و خم سے ہار گیا
امیرِ ملک تنفّر کرم سے ہار گیا

مُکرنا صلح سے روشن دلیل ہے عارف
ابو الیزید حسن ع. کی قلم سے ہار گیا
عسکری عارف

मुज़ाकेरात के सब पेच ओ ख़म से हार गया
अमीरे मुल्के तनफ़्फ़ुर करम से हार गया।

मुकरना सुल्ह से रोशन दलील है आ़रिफ़
अबुल यज़ीद हसन (अ.स.) की क़लम से हार गया।
असकरी आरिफ़

منقبت امام حسن علیہ السلام

منفرد ہے ساری دنیا سے یہ تدبیرِ حسن ع. 
کاٹ دیتی ہے گلا باطل کا تحریرِ حسن ع. 

صلحِ شبر ع. میں عجب یہ معجزہ دیکھا گیا
بن گیا کاغذ سپر اور خامہ شمشیرِ حسن ع. 

کٹ گیا ارزق بھی اک ہی وار میں روزِ دہم
دستِ قاسم سے چلی جس وقت شمشیر حسن ع

خوف سے آلِ امیہ کے کلیجے منہ کو آئے
معرکہ آرا ہوئی جب رن میں تصویرِ حسن ع. 

ہندہ زادے پر ہوں اللہ و نبی کی لعنتیں
عمر بھر جس کو سمجھ آئی نہ توقیرِ حسن ع. 

فتحیابی تیغ کے دم پر عمومی ہے مگر
کارنامہ ہے قلم کا وجہِ تسخیرِ حسن ع. 

کربلا ممکن نہیں تھی صلحِ شبر ع. کے بغیر
ہے بنائے حکمتِ شبیر ع. تفکیرِ حسن ع. 

سورہء رحمٰن میں جن نعمتوں کا ذکر ہے
ہیں وہ زیبِ توشہء برکاتِ توقیرِ حسن ع. 

زلزلے باطل کے اب اِسکو ہلا سکتے نہیں
اِس قدر مظبوط و مستحکم تعمیرِ حسن ع.

ہاں یہی مصداق ہیں ابناء انا کے دوستو
ھل اتی و انّما تصدیقِ تطہیرِ حسن ع.

دشمنانِ مجتبٰی ع. جنت میں جا سکتے نہیں
جنت الفردوس ہے در اصل جاگیرِ حسن ع. 

خوابِ دیرینہ تھا بچوں کو کروں حق پر فدا
کربلا میں رنگ لائی خوب تعبیرِ حسن ع.

سورہء انسان کا مفہوم پھر آیا سمجھ
غور سے میں نے پڑھی عارف جو تفسیرِ حسن ع.

اشکِ غمِ حسین ع بہا کر ابھی ابھی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اشکِ  غمِ   حسین ع.   بہا  کر   ابھی ابھی
جنت میں پائے میں نے نئے گھر ابھی ابھی

رومال فاطمہ ص.  کے صدف میں یہ میرے اشک
تبدیل پائے آب سے گوہر ابھی ابھی

خیرات دے کے ہاتھوں کو خالق کی راہ میں
منہ بل گرا یہ کون زمیں پر ابھی ابھی

لوٹ آیا پھر شباب محمد ص. کے دین پر
نیزہ جگر پہ کھائے ہیں اکبر ع. ابھی ابھی

یہ کسِکا تیرہ ضربوں میں کاٹا گیا گلا 
اُچھلے ہیں نیزوں علقمہ، کوثر ابھی ابھی

تڑپی ہے لاشِ ثانیء حیدر ع.  ابھی ابھی
شائد چھِنے سکینہ ص.  کے گوہر ابھی ابھی

خاموش! لب نہ کھولے کوئی اب کہ ایک سر
گویا ہوا ہے نوکِ سناں پر ابھی ابھی

سنبھلی تھی گر کے ثانیء زہرا ص. کہ سر پہ پھر
آیا کسی  مقام سے پتھر ابھی ابھی
عسکری عارف

خراج تحسین حسن نصراللہ

خراجِ تحسین شہیدِ مقاومت آیت اللہ سید حسن نصراللہؒ مردِ حق، سید و سردار حسن نصراللہؒ بے سہاروں کے  مددگار حسن نصراللہؒ فوجِ  ایماں کے علمدار...