منفرد ہے ساری دنیا سے یہ تدبیرِ حسن ع.
کاٹ دیتی ہے گلا باطل کا تحریرِ حسن ع.
صلحِ شبر ع. میں عجب یہ معجزہ دیکھا گیا
بن گیا کاغذ سپر اور خامہ شمشیرِ حسن ع.
کٹ گیا ارزق بھی اک ہی وار میں روزِ دہم
دستِ قاسم سے چلی جس وقت شمشیر حسن ع
خوف سے آلِ امیہ کے کلیجے منہ کو آئے
معرکہ آرا ہوئی جب رن میں تصویرِ حسن ع.
ہندہ زادے پر ہوں اللہ و نبی کی لعنتیں
عمر بھر جس کو سمجھ آئی نہ توقیرِ حسن ع.
فتحیابی تیغ کے دم پر عمومی ہے مگر
کارنامہ ہے قلم کا وجہِ تسخیرِ حسن ع.
کربلا ممکن نہیں تھی صلحِ شبر ع. کے بغیر
ہے بنائے حکمتِ شبیر ع. تفکیرِ حسن ع.
سورہء رحمٰن میں جن نعمتوں کا ذکر ہے
ہیں وہ زیبِ توشہء برکاتِ توقیرِ حسن ع.
زلزلے باطل کے اب اِسکو ہلا سکتے نہیں
اِس قدر مظبوط و مستحکم تعمیرِ حسن ع.
ہاں یہی مصداق ہیں ابناء انا کے دوستو
ھل اتی و انّما تصدیقِ تطہیرِ حسن ع.
دشمنانِ مجتبٰی ع. جنت میں جا سکتے نہیں
جنت الفردوس ہے در اصل جاگیرِ حسن ع.
خوابِ دیرینہ تھا بچوں کو کروں حق پر فدا
کربلا میں رنگ لائی خوب تعبیرِ حسن ع.
سورہء انسان کا مفہوم پھر آیا سمجھ
غور سے میں نے پڑھی عارف جو تفسیرِ حسن ع.
No comments:
Post a Comment