تزکرہ کرتا ہوں 'عارف' مختصر عباس ع. کا
بھائی کی خدمت میں گزرا ہر پہر عباس ع. کا
کس قدر تھا لشکرِ باطل کو ڈر عباس ع. کا
مر گئے کتنے ہی چہرہ دیکھ کر عباس ع. کا
پانی کو پانی پلانا تشنہ لب ہوتے ہوئے
ساری دُنیا میں ہے یہ واحد ہُنر عباس ع کا
کربلا میں بھی نہ مل پائی اجازت جنگ کی
کون سمجھے گا بھلا دردِ جگر عباس (ع) کا
بھر کے چلو میں ہی دریا کو اٹھا لاتا جری
دبدبہ عاشور کو تھا اس قدر عباس (ع) کا
دشت کربل میں تھا طاری ہو کا عالم ہر طرف
جانب دریا ہوا جس دم گزر عباس (ع) کا
زمہ دار پردہء اہلحرم عباس ع. تھے
کس طرح رُکتا بھلا نیزے پہ سر عباس ع. کا
عسکری عارف
No comments:
Post a Comment