خاندانِ مصطفیٰ ص. کو دی خوشی مختار (رح.) نے
بخش دی عابد ع. کے ہونٹوں پر ہنسی مختار (رح.) نے
قاتلانِ لشکرِ شبیر ع. کو فی النار کر
ظلم کی گردن پکڑ کر توڑ دی مختار (رح.) نے
شمر ذالجوشن، سنان ابن انس، ابن نمیر
خوب ہر اک کی نکالی ہیکڑی مختا (رح) نے
خولی، ابنِ سعد کا انجام بھی دوزخ ہوا
ظالموں کی زندگی دشوار کی مختار (رح) نے
حُرملہ ملعون کا سر کاٹ کر سجاد ع. کے
ٹوٹے دل کو بخش دی تھوڑی خوشی مختار(رح) نے
دشمنانِ آلِ احمد ص. کو کیا چُن چُن کے قتل
ظلم سے اچھی نبھائی دشمنی مختار (رح) نے
'عسکری عارف' کا ہو مختار (رح) پر لاکھوں سلام
ختم کی شیعوں کی افسردہ دلی مختار (رح) نے
عسکری عارف
No comments:
Post a Comment