Wednesday, 5 July 2023

غدیر میں

باسمہ سبحانہ تعالٰی
تکمیل پا رہی ہے نبوت غدیر میں
آغاز کر رہی ہے امامت غدیر میں

من کنتُ کہ رہے ہیں نبی حاجیوں کے بیچ
نسلوں کی ہو رہی ہے طہارت غدیر میں

جبریل لے کے آئے ہیں یہ حکمِ کبریا
تبلیغ ہو علی کی ولایت غدیر میں

فطرت سے شیخ جی تو سقیفائی تھے مگر
مولا علی کی کر گئے بیعت غدیر میں

آدم ہیں شاد حضرت خاتم ہیں پُر سرور
صدیوں کی رنگ لائی ہے محنت غدیر میں

حاجی غدیرِ خم میں سوا لاکھ تھے مگر
کچھ نے پڑھی نمازِ مودت غدیر میں

کامل ہوا ہے دین خدا کا اسی لئے
ہوتا ہے جشنِ عیدِ ولایت غدیر میں

دل جل کے راکھ ہو گئے جھوٹھوں کے اس گھڑی
نکلا جب آفتابِ امامت غدیر میں

دو ٹکڑے اک ہی نور کے جب منسلک ہوئے
طاری تھی آفتاب پہ ہیبت غدیر میں

کیونکر نہ ہمکو فخر ہو اپنے نصیب پر
*عارف* ہمیں ملی ہے وہ دولت غدیر

سید محمد عسکری *عارف* اکبر پوری

No comments:

Post a Comment

خراج تحسین حسن نصراللہ

خراجِ تحسین شہیدِ مقاومت آیت اللہ سید حسن نصراللہؒ مردِ حق، سید و سردار حسن نصراللہؒ بے سہاروں کے  مددگار حسن نصراللہؒ فوجِ  ایماں کے علمدار...