Wednesday, 9 August 2023

نوحہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام

نوحہ 
ہائے اُمت نے یہ کیا حال کیا کاظم ع. کا
پُلِّ  بغداد  پہ  لاشہ  ہے  پڑا کاظم ع. کا

ظلم ایسا نہ ہوا سید سجاد ع. کے ساتھ
بے کفن لاشہ ہے  زنجیر  بپا کاظم ع. کا

غُربتِ  موسیء کاظم ع. پہ ہیں زہرا ع. گریاں
غم  مناتے  ہیں علی ع. شیرِ خدا  کاظم ع. کا

زہر  آلود  کھجوروں   سے  کیا ہے مسموم
قید خانے میں جگر  چاک ہوا کاظم ع. کا

کوئی  ہمدم  نہ  کوئی  دوست نہ کوئی اپنا
صرف تنہائی ہے اور ساتھ خدا کاظم ع. کا

ایک  مُدت   تھے  اسیری  میں   امامِ   ہفتم
حق سے ٹوٹا نہ کبھی عہدِ وفا کاظم ع. کا

قید خانے میں گزارے ہیں کٹھن چودہ برس
دینِ  حق  پر  ہے  یہ احسان بڑا کاظم ع. کا

قید خانے میں سکینہ ص. کا جنازہ تھا اُٹھا 
ہائے زنداں میں جنازہ نہ  اُٹھا  کاظم ع. کا

آنکھ   بھر    آئی، ہوا   چاک  جگر، دل   بیچین
نوحہ جب 'عسکری عارف' نے لکھا کاظم ع. کا
عسکری عارف

No comments:

Post a Comment

خراج تحسین حسن نصراللہ

خراجِ تحسین شہیدِ مقاومت آیت اللہ سید حسن نصراللہؒ مردِ حق، سید و سردار حسن نصراللہؒ بے سہاروں کے  مددگار حسن نصراللہؒ فوجِ  ایماں کے علمدار...