حسین دیتے ہیں

کسی کو  سات  پسر  اور  کسی  کو  بال و پر
سبھی کو حسب ضرورت حسین ع دیتے ہیں

عجب کریم ہیں خنجر تلے بھی قاتل کو
رہِ بقا  کی  ھدایت  حسین ع  دیتے ہیں

ابھی   یزید  کے  لشکر  سے   حر   نہیں  آیا
سو ایک رات کی مہلت حسین ع دیتے ہیں

وہ خواب جسکو کہ تعبیر دے نہ سکے نہ خلیل
اُسے بھی  دیکھو  حقیقت  حسین ع دیتے ہیں
 
بجھے  چراغ   کی  تاریکی  میں  زمانے  کو
شعور و فکر کی دعوت حسین ع دیتے ہیں

مقام فخر  ہے میں  بھی  ہوں  اُنکے  در  کا  فقیر
مجھے بھی بھیک میں عزّت حسین ع دیتے ہیں

انہیں کے فیض سے ہوتی ہے شاعری عارف
مرے خیال کو رفعت حسین دیتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

مسدس مولا عباس

منقبت مولا علی علیہ السلام

منقبت رسول اللہ ص اور امام جعفر صادق علیہ السلام