حسین (ع) زندہ باد حسین (ع) زندہ باد
حسین (ع) زندہ باد حسین (ع) زندہ باد
جہاں میں گونجتا دم دم حسین (ع) زندہ باد
صدائے حلقہء ماتم حسین (ع) زندہ باد
حسین (ع) زندہ باد حسین (ع) زندہ باد-٢
شہیدِ کرب و بلا، حُرّیت کی جان حسین (ع)
امیرِ صِدق و صَفا، انبیاء کا مان حسین (ع)
صدا یہ دیتے ہیں آدم حسین (ع) زندہ باد
غلیظ و بد ظن و نسلِ پلید ہار گیا
حسینی صبر کے آگے یزید ہار گیا
بتا رہا ہے محرّم حسین (ع) زندہ باد
جلوس و مجلس و ماتم، سبیلِ تشنہ لباں
گواہی دیتے ہیں شبیریت کے پیر و جواں
اٹھا کے غازی کا پرچم حسین (ع) زندہ باد
لحد میں جبکہ فرشتوں سے سامنا ہوگا
بچھے گا فرشِ عزا، ذکرِ کربلا ہوگا
لبوں پہ ہوگا ہمہ دم حسین (ع) زندہ باد
یہ مجلسیں یہ سبیلیں یہ آنسوؤں کی فرآت
یہ غم میں ڈوبی خدائی یہ سوگ کے لمحات
گواہی دیتے ہیں پیہم حسین (ع) زندہ باد
پناہِ دینِ خدا، فتح کا نشان حسین (ع)
سناں کی نوک پہ وحدت کا ترجمان حسین (ع)
ہمارا قائد اعظم حسین (ع) زندہ باد
جہاں کے سارے مسلمان *عظمی و عارف*
اگر ہیں سچے مسلمان *عظمی و عارف*
ضرور بولیں گے باہم حسین (ع) زندہ باد
*عسکری عارف*
No comments:
Post a Comment