شبیر کا ماتم ہے یہ شبیر کا ماتم

 شبیر ع کا ماتم ہے یہ شبیر ع کا ماتم

شبیر ع کا ماتم ہے یہ..........

ہم اہل عزا کرتے ہیں شبیر کا ماتم


مجلس نہ رکے گی یہ محرم نہ رکے گا

تا حشر کبھی شاہ کا ماتم نہ رکے گا

ہم زندہ رہیں یہ نہ رہیں غم نہ رکے گا

یہ سینہ زنی پشت پہ زنجیر کا ماتم

شبیر ع کا ماتم ہے.......


شبیر ع. سے الفت یہ ہماری رہے باقی

یہ آہ و بکا گریہ و زاری رہے باقی

تابوت و علم تعزیہ داری رہے باقی

جھولے کو سجاکر کرو بے شیر ع. کا ماتم

شبیر ع کا ماتم ہے...........


زینب ع. کی امانت ہے عزاداریء شبیر ع

ظالم سے برائت ہے عزاداریء شبیر ع.

مظلوم کی نصرت ہے عزاداریء شبیر ع.

ہے ماتمِ شہ زینبِ ع. دلگیر کا ماتم

شبیر ع کا ماتم ہے........


باطل سے اُلجھنے کے لئے سامنے آؤ

ہوں لاکھ ستمگار نہ تم سر کو جھکاؤ

خوشنودیئے خالق کے لئے سر کو کٹاؤ

دیتا ہے ہمیں درس یہ شبیر ع. کا ماتم

شبیر ع کا ماتم ہے......


جسکو غمِ سرور ع. کا قرینہ نہیں آیا

وہ زندہ ہے لیکن اُسے جینا نہیں آیا

یا کہئیے کہ ساحل پہ سفینہ نہیں آیا

وہ کرتا رہے اپنی ہی تقدیر کا ماتم

شبیر ع کا ماتم ہے......


وہ ایک تبسم تھا کہ تلوار دُدھاری

اک حملے میں ہی فوجِ یزیدی گئی ماری

ششماہے مجاہد سے سپہ شام کی ہاری

حُرمل نے کیا اپنے ہی اک تیر کا ماتم


تلوار نہ نیزہ نہ کوئی تیر نہ خنجر

سجاد نے اک خطبہ دیا برسرِ منبر

مارا گیا خود اپنے ہی ایواں میں ستمگر

کرتے ہوئے سجاد ع. کی تقریر کا ماتم


ناموسِ نبی ص. کا یہ مقدر یہ ٹھکانہ

بے پردہ رسن بستہ وہ بازار میں جانا

اور شرم سے سجاد ع. کا سر اپنا جھکانا

سرکار ص. کی ناموس کی تشہیر کا ماتم


خوش بخت ہے وہ جسکو ملا ماتم شبیر ع. 

ہے *عظمی و عارف* پہ عطا ماتم شبیر ع.

ہے خواہشِ محبوبِ خدا ماتمِ شبیر ع.

اظہارِ مودّت مِرے شبیر ع. کا ماتم

عسکری عارف

Comments

Popular posts from this blog

مسدس مولا عباس

منقبت مولا علی علیہ السلام

منقبت رسول اللہ ص اور امام جعفر صادق علیہ السلام