منقبت حضرت فضہؓ
رتبہ اِس بات سے ظاہر ہے تمہارا فضہ
تمکو حسنینؑ نے ماں کہ کے پکارا فضہؓ
فاطمہ بنتِ محمدؐ کی کنیزی کے لیے
تمکو اللہ نے جنّت سے اتارا فضہؓ
کچھ تو حسنینؑ کو احساسِ یتیمی کم تھا
بعدِ زہراؐ یوں دیا اُنکو سہارا فضہؓ
رشک کرتی ہیں تمہیں دیکھ کے حورانِ جناں
اس قدر عالی مقدر ہے تمہارا فضہؓ
ہیں اگر فاطمہؐ قرآنِ حیا و عصمت
بخدا ہیں اُسی قرآن کا پارا فضہؓ
مریمؐ و آسیہؐ اِس بات پہ ہیں رشک کناں
تم نے حسنینؑ کی زلفوں کو سنوارا فضہؐ
ڈھک لیا مثلِ سپر بنتِ علیؑ کو تم نے
کر دیا حقِّ کنیزی ادا سارا فضہؓ
خوب آتا تھا ہنر چاندی بنانے کا تمہیں
مختصر پر ہی کیا پھر بھی گزارا فضہؓ
کیا شرف پایا ہے زہراؐ کی کنیزی کے طفیل
پہلا جنت میں قدم ہوگا تمہارا فضہؓ
خود بخود ڈھل گئی چاندی میں لِکھت عارفؔ کی
Comments
Post a Comment