Posts

Showing posts from July, 2017

منقبت جناب ابو طالب علیہ السلام

باسمہ سبحانہ تا ابد دیں پہ ہے احسان ابوطالب کا رتبہ کب سمجھا مسلمان ابوطالب کا جسکی رگ میں ہو رواں عشقِ امیہ کا لہو اُسکو ہوتا نہیں عرفان ابوطالب کا جنکے اجداد  بے ایمان رہے تھے برسوں انکو ملتا نہیں ایمان ابوطالب کا جب محمد کے نگہبان ابوطالب تھے تب تھا اللہ نگہبان ابوطالب کا دین و قرآں کی حفاظت کے لئے کربل میں سارا کنبہ ہوا قربان ابوطالب کا اِنکی آغوش کے پالے ہیں امام اور رسول رتبہ اس بات سے پہچان ابوطالب کا آلِ عمران ہے خود اِنکے فضائل کا بیاں تذکرہ کرتا ہے قرآن ابوطالب کا گلشنِ دیں پہ خزاں آئے نہ اِسکی خاطر ایک گلشن ہوا ویران ابوطالب کا دینِ اسلام جو مقبول ہوا دنیا میں در حقیقت ہے یہ فیضان ابوطالب کا کِسکو ملتی ہے بھلا ایسی فضیلت *عارف*؟ کبریا خود ہے ثناخوان ابوطالب کا سید محمد عسکری *عارف*

غزل

تازہ غزل قیدِ غفلت سے نکلنے میں بہت دیر لگی تجھکو اے دوست سمجھنے میں بہت دیر لگی بعد منزل پہ پہنچنے کے یہ معلوم ہوا ٹھوکریں کھا کے سنبھلنے میں بہت دیر لگی شب کو بارش بھی تماش...

غزل

تازہ غزل موت ہے زندگی، زندگی موت ہے ہر نفس موت ہے ہر گھڑی موت ہے میں اندھیروں میں کھو جاؤں ممکن نہیں ایک پروانے کی روشنی موت ہے اسلئے شاد رہتا ہوں ہر حال میں میرے دشمن کو میری ...

غزل

غزل سوئے جنگل چلا پیدل مچی دل میں مرے ہلچل ہیں راہوں میں فقط دلدل میرے پاؤں ہوئے گھائل نہیں ملتی رہِ مخمل کڑی ہے دھوپ نہ جاؤں جل میری آنکھیں ہوئیں بادل زمینِ دل ہوئی جل تھل ...

بقیع میں

باسمہ تعالٰی *بقیع میں* بہتا ہے حکمتوں کا سمندر بقیع میں بنتا ہے کل جہاں کا مقدر بقیع میں ہوگا قصاصِ آلِ پیمبر بقیع میں آئے گا جب امام کا لشکر بقیع میں سایہ نہیں ہے قبر پہ بنت ر...

جنت البقیع

باسمہ تعالٰی تعمیرِ بقیع اے خدا کیسی ہوئی ہے آج  تقدیرِ بقیع دھوپ میں بے مقنع و چادر ہے تطہیرِ بقیع اشکِ خوں روتے ہیں غیبت میں امام عصر بھی جب کبھی پیشِ نظر ہوتی ہے تصویرِ بق...

غزل

تازہ غزل سب واقعے نئے تھے پرانے لگے مجھے قصّے حقیقتوں کے فسانے لگے مجھے ملنے وہ آئے مجھ سے تو خاموش ہی رہے جانے لگا  جو میں تو بلانے لگے مجھے مکر و ریا کا درس تو ہر ایک سے ملا اخ...